عوام کی تقدیربدل دیں گے گلشن غازی کو مثالی علاقہ بنائیں گے۔وقار تنولی

کراچی: گلشن غازی کے مسائل کو حل کریں گے اور علاقے کی تقدیر بدل دیں گے عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں عوام کے نوکرہیں انشاء اللہ نوکری کا حق اداکریں گے۔ان خیالات کا اظہاربلدیاتی انتخابات میں یوسی 33گلشن غازی غربی سے مسلم لیگ ن کے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے چیئرمین وقارتنولی نے وائس آف بلدیہ ٹاؤن کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وقار تنولی نے علاقے کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہ بلدیہ ٹاؤن کا علاقہ گلشن غازی یوسی 33گزشتہ کئی سالوں سے مسائلستان بنا ہوا ہے جس کی بنیادی وجوہات میں بلدیاتی ڈھانچے کا نہ ہونا اور گزشتہ دور کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کا علاقے میں کام نہ کرانا ہے۔

Advertisement
Null

علاقوے کی کُل آبادی تقریباً ایک لاکھ سے ذیادہ ہے جبکہ یوسی 33میں اڑتیس ہزارووٹ رجسٹرڈہیں۔علاقے کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی قلت ہے علاقے میں پانی کی لائنیں تو موجود ہیں لیکن واٹر بورڈ کی ناک تلے کچھ عناصر نے علاقے کی پائپ لائنوںمیں کٹ لگا دیئے ہیںا س کے علاوہ لائنیں اپنی خستہ حالت کی وجہ سے کئی مقامات سے لیک ہوچکی ہیں اور جب بھی پانی آتا ہے لیکج کی وجہ سے علاقے کی گلیاں تلاب کا منظر پیش کرتی نظر آتی ہیں اس کے علاوہ دوسرا بڑا مسئلہ شناختی کارڈ کا ہے بلدیہ ٹاؤن کا واحد نادرہ آفس گزشتے کچھ عرصے سے بند ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات درپیش ہیںاورذیادہ تر لوگوں کے شناختی کارڈ رینیونہیں ہورہے جبکہ نئے شناختی کارڈ کے حصول کیلئے بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے کیوں کہ ہیڈ آفس جانے پر یہ کہہ کر واپس کردیا جاتا ہے کہ اپنے علاقے سے بنواؤ۔

اسی طرح مکانات کی لیز بھی ایک اہم مسئلہ ہے گلشن غازی کچی آبادیوں پر مشتمل علاقہ ہے اور اب تک علاقے کی آبادی کو لیز نہیں دی گئی ۔جبکہ علاقے میں نہ تو کئی سرکاری کالج ہے اور نہ ہی کوئی سرکاری ڈسپینسری یاہسپتال ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ کچرہ کنڈیاں ۔بجلی  چوری ۔ ٹینکرمافیا ۔ لینڈمافیا  اورسیوریج کے مسائل الگ ہیں۔ وقار تنولی کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام مسائل کے حل کیلئے پرامید ہیں اور ان کو حل کر کے دم لیں گے اس حوالے حکمت عملی طے کر لی ہے انشاء اللہ عوام بہت جلد تبدیلی محسوس کرے گی ہم نے مسائل کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کا تہیہ کررکھا ہے گلشن غازی انشاء اللہ کراچی کا ماڈل اور مثالی علاقہ بنے گا ۔

نے15 دسمبر 2015کو شایع کیا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *