عطیہ خون کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے: بلال رمضان

کراچی: جماعت اسلامی یوتھ کراچی کے صدر بلال رمضان نے کہا ہے کہ عطیہ خون کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے جو کہ جدید سائنسی تحقیق سے ثابت ہوچکا ہے کراچی میں ٹریفک اورحادثات میں صرف خون نہ ہونے کی وجہ سے ذیادہ تر افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں عطیہ خون کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار ہورہا ہے جس میں یوتھ بلڈڈونرسوسائٹی نے اہم کردارادا کیا ہے۔

Advertisement
Null

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ بلڈڈونرسوسائٹی کے تحت کورنگی میں لگائے گئے بلڈڈونرکیمپ کے دورے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیرجماع اسلامی ضلع بن قاسم محمد اسلام نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔

بلال رمضان کا  مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کا بڑی تعداد میں جمع ہوکر خون کا عطیہ دینا خوش آئیند ہے ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے ملک میں صحت کے حوالے سے کوئی مربوط حکمت عمل وضع نہیں کی گئی ہے اور حکومت کی جانب سے بھی صحت کیلئے انتہائی کم بجٹ رکھا گیا ہے یہی صورتحال سرکاری ہسپتالوں کی ہے جہاں پر بلڈبینک بھی صرف مخصوص ہسپتالوں میں ہے جس کی وجہ سے اکثر اموات واقع ہونے کی وجہ خون کا نہ ملنا ہے اسی صورتحال کو مڈنظر رکھتے ہوئے جے آئی یوتھ بلڈڈونر سوسائٹی کے تحت بلڈبینک کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس سے گزشتہ سال سینکڑوں افراد مستفید ہوئے۔جبکہ اس موقع پر امیر ضلع محمد اسلام نے کہا کہ جے آئی یوتھ لوگوں کی صحیح معنوں میں خدمت کررہی ہے جو ککہ قابل ستائش ہے ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اس قسم کی سرگرمیاں کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔

نے28 دسمبر 2015کو شایع کیا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *