فوٹوشاپ کورس کیا ہے ؟

photoshop sikandar babaکیا آپ اپنی نئی کھینچی گئیں تصاویر کو بہتر بنانا چاہتے ہیں ؟

Advertisement
Null

کیا آپ کی کوئی بہت ہی یادگار تصویر کسی وجہ سے خراب حالت میں ہے اور آپ اسے خود اپنی مرضی کے مطابق ٹھیک کرنے کے خواہش مند ہیں ؟

کیا آپ مختلف رسائل میں ماڈلز وغیرہ کی تصاویر کو دیکھ کر سوچتے ہیں کاش آپ بھی اپنی تصاویر کو اسطرح بناسکتے ؟

کیا آپ تخلیقی ذہن کے مالک ہیں اور فیس بک ٹویٹر پر مختلف شاعری کے ڈیزائن دیکھ کر سوچتے ہیں کاش آپ بھی ایسے ڈیزائن بنا سکتے ؟

کیا آپ خود ایک رائٹر ہیں اور اپنے ہر شعر یا پوسٹ کیلئے ایک اچھے ڈیزائن کے خواہش مند رہتے ہیں ؟

کارٹون ایفکٹ، پینسل سکیچز، واٹر کلر ایفکٹ ،اور بہت سے دلچسپ کام آپ خود بھی کرسکتے ہیں ،

جی ہاں ، گرافک فوٹو ایڈیٹنگ کے سب سے بڑےاور پاور فل ٹول ایڈوب فوٹوشاپ کو اب آپ آن لائن کلاس لیکر سیکھ سکتے ہیں ،

نیٹ پر لاحاصل آوارہ گردی سے بہت بہتر ہے کہ آپ روز اک گھنٹہ نکال کر صرف ایک ماہ کے مختصر عرصے میں فوٹوشاپ میں مہارت حاصل کریں وہ بھی پروفیشنل لیول پر

اور پارٹ ٹائم آن لائن یا آف لائن کام کرتے ہوۓ اپنی آمدنی میں اضافہ کریں یا پھر اپنی ذاتی اور قیمتی تصاویر کی ایڈیٹنگ کیلئے زندگی بھر دوسروں کی محتاجی سے نجات پائیں ،

اس کورس کیلئے انگلش زبان میں مہارت ہونا یا پھر بہت زیادہ اعلی تعلیمی قابلیت کا ہونا ضروری نہیں ، کوئی پانچویں پاس بھی آسانی کے ساتھ فوٹو شاپ اچھی طرح سیکھ سکتا ہے .

کورس کا آغاز ان شاء الله دس جنوری سے ہوگا

فوٹوشاپ کورس ٹائمنگ ........... شام سات سے آٹھ بجے پاکستانی وقت
کورس دورانیہ :............ ایک ماہ ،روزانہ ایک گھنٹہ

سکائپ پر سکرین شیرنگ آپشن کا استعمال کرتے ہوۓ پڑھایا جاتا ہے ،(یہ بالکل ایسا ہے گویا ہم ایک ہی کمپیوٹر پر ہوں
دوران کورس ویب کیم کی قطعا'' کوئی ضرورت نہیں ہوتی ،آپ کو ایک عددنارمل ہیڈ فون درکار ہوگا ،
زیادہ ہیوی سسٹم یا بڑے گرافک کارڈ کی بھی کوئی ضرورت نہیں،ایک نارمل پی فور پی سی پر رہتے ہوۓ آپ کام کرسکتے ہیں ،
یہ کورس کوئی بھی شخص کرسکتا ہے جو تھوڑی بہت بھی بنیادی کمپیوٹر کی معلومات رکھتا ہو ،
نیو جنریشن اکیڈمی ایک رفاہی ادارہ ہے جو کمپیوٹر کے سولہ سے زاید کورسز فری پرووائیڈ کرتا ہے ہم صرف ایک ہزار روپے کسی بھی مکمل کورس کی رجسٹریشن فیس کی مد میں لیتے ہیں یہ برائے نام فیس بھی صرف اسلئے کہ ہم بہت سے معاملات میں مزید بہتری کی طرف جانا چاہتے ہیں لیکن اگر کوئی شخص یہ ایک ہزار روپے بھی افورڈ نہ کرسکتا ہو تو وہ بھی رابطہ کرے ان سے یہ فیس بھی وصول نہیں کی جائیگی اور نہ ہی ان کا نام دوران کلاس یا کسی بھی فورم پر ظاہر کیا جائیگا

ادارہ ہٰذا مفت تعلیم کا یہ سلسلہ صاحب خیر حضرات کے تعاون سے جاری رکھے ہوۓ ہیں آپ بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں
شکریہ

ایڈمیشن کیلئے درج ذیل فون نمبر پر رابطہ کریں

03013350636

سکندر حیات بابا

نے7 جنوری 2016کو شایع کیا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *