کراچی یونیورسٹی جرنلزم المنائی ایسوسی ایشن(کوجا)کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس

کراچی: کراچی یونیورسٹی جرنلزم المنائی ایسوسی ایشن(کوجا)کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود کی زیر صدارت گزشتہ روز شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائمقام صدر عمیر انصاری،نائب صدر خالدہ صدیقی،جنرل سیکریٹری عابد حسین،جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر فاطمہ حسن،اراکین مجلس عاملہ پروفیسر انعام باری اور طارق محمود میاں نے شرکت کی۔

Advertisement
Null

اجلاس میں سیکریٹری عابد حسین نے کوجا کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اور تمام عہدیداروں ،ارکان مجلس عاملہ اور ممبران کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے کوجا کے تحت دو سالانہ عشائیوں ،سیمینار اور کتابوں کی تعارفی تقریبات کا انعقاد ممکن ہوا۔اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر سیمی نغمانہ کو شعبے کا چیئرمین مقرر کیے جانے پر مبارکباد پیش کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوجا کے نئے انتخابات کے لیے الیکشن کمیٹی تشکیل دی جائے ،موجودہ مجلس عاملہ ممبران کے لیے آئندہ ماہ ایک اور عشایئے کا اہتمام کرے جس میں نہ صرف نئے بلکہ پرانے ممبران سے سالانہ فیس کی وصولی کو ممکن بنائے ۔

اجلاس کے شرکاء نے شعبہ ابلاغ عامہ کے چیئرمین کو یہ اختیار دیا کہ وہ فارغ التحصیل ہونے والے نئے طلبہ کے ڈگری کے حصول کے فارم پر دستخط کے موقع پر ان سے کوجا کی ممبر شپ کا فارم بھی بھروالیں اور 500 روپے سالانہ فیس بھی وصول کرلیں تاکہ نئے ممبران بننے کا عمل جاری رہے۔اجلاس میں اتفاق رائے سے الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد زبیری چیف الیکشن کمشنر ،پروفیسر ڈاکٹر محمود غزنوی اور پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان الیکشن کمیٹی کے ممبران ہونگے۔جنرل سیکریٹری اپریل میں ہونے والے عشایئے تک ممبر بننے والے طلبہ و طالبات کے نام حتمی ووٹر فہرست میں شامل کرکے الیکشن کمیٹی کے سپرد کریں گے ۔الیکشن کمیٹی حتمی ووٹر فہرست ملنے کے فوری بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کرنے کی پابند ہوگی۔

آخر میں پروفیسر ڈاکٹر طاہر مسعود نے موجودہ مجلس عاملہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ نامسائد حالات اور مالی مشکلات کے باوجود مجلس عاملہ نے کامیاب پروگرام منعقد کیے اور کوشش کی جائے کہ نئے آنے والے عہدیدار مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

نے14 مارچ 2016کو شایع کیا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

1 تبصرہ

  1. نعمان یونس says:

    ماشاء اللہ ۔ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔

    یہاں میں اپنی ایک شکایت درج کروانا چاہوں گا۔
    سال 2015 کے عشائیے کے بعد میں نے فروری یا مارچ 2015 میں ممبرشپ فارم اور فیس جمع کروائی تھی۔ لیکن اس کے بعد سے نہ تو کوئی کارڈ ملا اور نہ ہی کسی پروگرام کی دعوت۔۔۔

    اب سوال یہ بنتا ہے کہ میں کیونکر دوبارہ فیس جمع کرواں؟ امید ہے تسلی بخش جواب ملے گا

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *