فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کی فائر فائٹرز کے عالمی دن پر ریلی

کراچی: فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی نے فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر حسن اسکوائر سے مزار قائد تک کے ایم سی کے ساتھ مشترکہ ریلی نکالی۔ جس میں سرکاری اور رفاہی ادارے کے فائر فائٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Advertisement
Null

اس موقع پر فلاح انسانیت ریسکیو سروس کراچی کے انچارج عبدالوحید بندھانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائر فائٹرز قوم کے محسن اور ہیرو ہیں۔ آتش زدگی کے واقعات میں اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر مال و جان کی تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن شہر میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے شانہ بشانہ فائر فائٹنگ کے شعبہ میں کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔ ایف آئی ایف کے فائر ٹینڈر شہر میں آتش زدگی کے واقعات پر قابو پانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

عبدالوحید بندھانی نے کہا کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن فائر فائٹنگ کے شعبے میں شہریوں کو تربیت دے کر انہیں معاشرے کے لیے کارآمد بنانا چاہتی ہے۔

آگ لگنے کی وجوہات سے آگاہی اور اس پر بروقت قابو پانے کی تربیت حاصل کرنا ضروری ہوچکا ہے۔ تربیت یافتہ شہری ہی فلاحی معاشرہ قائم کرتے ہیں۔

نے4 مئی 2016کو شایع کیا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *