کراچی کے قبرستان حکومتی لاپرواہی کا ایک اور ثبوت

قبرستانکراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس کے مسائل اس سے بھی بڑے۔ ان مسائل میں سے ایک بڑا مسئلہ کراچی کے قبرستانوں کی ابتر صورتحال ہے۔ اکثر لوگ  قبرستانوں میں اپنوں کی قبر پر  جاتے ہیں یا کسی عزیز کی میت پر اسے دفنانے کے لئےاور ایسے غم کے موقع پر جب انسان قبرستان کے مسائل کا سامنا کرتا ہے تو اسے دیکھ کر واقعی دکھ ہوتا ہے۔ کچھ دن پہلے ایک جاننے والے کے انتقال کے سلسلے میں کراچی کے بڑے قبرستانوں میں شامل  سخی حسن کے قبرستان جانا ہوا ۔

Advertisement
Null

اس قبرستان میں کئی مسائل دیکھنے کو ملے جیسے

  • ناہموار زمینی سطح
  • قبروں کے درمیان نہ ہونے کے برابر فاصلہ
  • پانی کی عدم موجودگی
  • بڑی تعداد میں کیڑے مکوڑے
  • رات کے لئے لائٹس کی ناقص  صورتحال

دیکھا جائے تو ایسی حالتِ زار کراچی سمیت ملک بھر کےاکثر قبرستانوں کی ہے ۔ قبرستانوں کی دیکھ بھال سے حکومتی کوتاہی کی وجہ سے کئی قبرستانوں میں بہت سی مافیا بھی سرگرم ہیں جو قبرستان کی زمین غیرقانونی طور پر دفنانے کے لئے فروخت کرتی نظرآتی ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے ایک قبرستان کے ملازم کے بارے میں جاننے کو ملا جس نے صرف قبرستان میں "کام" کرکے اپنا الگ رکشوں کا کاروبار چلارکھا ۔  اس جیسے ناجانے کتنے لوگ ہوں گے جو غیر قانونی طریقے سے قبرستان کی زمین کی خرید وفروخت  میں ملوث ہیں۔ دوسری طرف قبرستانوں کی حالتِ زار روزبروز خراب ہوتی جارہی ہے جو حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

نعمان یونس بلاگر ہیں اور کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونی کیشنز میں ماسٹرز کرچکے ہیں۔ آپ ان سے ٹوئٹر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

نے11 مئی 2016کو شایع کیا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *