پروفیسر یاسر رضوی شہید معاملہ، کراچی یونیورسٹی ابلاغ عامہ کا سیمیسٹر کے امتحانات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

کراچی: شعبہ ابلاغ عامہ کے اساتذہ نے شہید اسٹنٹ پروفیسر  ڈاکٹر یاسر رضوی (سید وحید الرحمن )کے خاندان کو سندھ حکومت کی جانب سے معاوضہ نہ ملنے پر 18  مئی سے شروع ہونے والے سیمیسٹر کے امتحانات کا بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Null

جمعرات کو  شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے اساتذہ کا ایک اجلاس ہوا جس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ڈاکٹر سید وحید الرحمن ( یاسر رضوی) کی شہادت کو ایک برس سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود  حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے شہید کے خاندان کی کفالت کے لئے کوئی عملی قدم اٹھایا گیا ہے نیز حکومت سندھ کی جانب سے وعدوں کے باوجود شہید کے خاندان کو کوئی امدادی چیک بھی نہیں دیا گیا ہے۔

آج کراچی یونیورسٹی ٹیچر سوسائٹی کے ہونے والے جنرل باڈی اجلاس میں یہ بات اٹھائی گئی تاہم اجلاس میں بھی کوئی حتمی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا جس کے باعث اساتذہ شعبہ ابلاغ عامہ ، جامعہ کراچی اس بات کا اعلان کرنے پر مجبور ہیں کہ اگر ۱۸ مئی تک شھید وحید الرحمان کے خاندان کی مالی کفالت نہ کی گئی تو۱۹ مئی سے شروع ہونے والے شعبہ کے سیمسٹر امتحانات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔

نے12 مئی 2016کو شایع کیا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *