بول متاثرین کا تنخواہوں کی عدم فراہمی پر ملک گیر احتجاج

protest against bolآپ بول متاثرین کی مشکلات اور ان کے ساتھ بول انتظامیہ کے بے حسی اور مجرمانہ غفلت بھرے رویہ سے بخوبی واقف ہونگے۔ ہم مانتے ہیں کہ بول اور ایگزیکٹ کے مالکان اور انتظامی امور سے منسلک افراد بول اور ایگزیکٹ کے خلاف حکومتی کریک ڈاون کی وجہ سے اپنے ملازمین خاص طور پر بول سے منسلک صحافیوں سے کئے گئے اپنے وعدے نہیں نبھا پائے۔ مگر اب یقیناً بول کی انتظامیہ ایسی مجبور نہیں کے مشکل وقت میں بول کے لیے تحریک چلانے والے افراد کی مشکلات اور روزگار سے متعلق ان کے مسائل پر توجہ نہ دے سکے۔

Advertisement
Null

بول نہ صرف اپنے نئے بھرتی کئے ہوئے لوگوں کو تنخواہ دے رہا ہے بلکہ ٹیم میٹ جیسے خطیر رقم سے منعقد ہونے والے ایونٹ کی میزبانی بھی پورے زور و شور سے کر رہا ہے۔ کیا اب بھی اس بات میں شک کیے جانے کی کنجائش ہے کہ بول مالی لحاظ سے اتنا مستحکم نہیں کہ کئی ماہ بغیر تنخواہ بول کے لیے کام کرنے اور شعیب شیخ کی رہائی کے لیے مظاہرے کرنے والے پریشان حال صحافیوں کے بقایاجات ادا کرنے کے لیے موثر اور عملی اقدامات اُٹھانے پر فوری توجہ نہ دے سکے؟؟؟

ہم آج بھی منتظر ہیں کہ بول انتظامیہ ہم لوگوں سے کوئی رابطہ کرے، ستمبر 2015 کے آخری ہفتے میں اس وعدے کے ساتھ ہم پر بولستان کے دروازے بند کیے گئے تھے کہ حالات سُدھرتے ہی ہمارے بقایاجات ادا کردیئے جائیں گے اور ہمیں ہماری نوکریوں پر واپس رکھا جائیگا، مگر افسوس صد افسوس ایسا کُچھ نہیں ہوا، شعیب شیخ صاحب نہ صرف ضمانت پر رہا ہوئے بلکہ بول کی کامیاب لانچ کے بعد پاک ٹی وی کی بُنیاد بھی رکھ چکے ہیں مگر بول متاثرین سے کسی نے کوئی بھی رابطہ نہیں کیا، نہ نوکری کی بحالی کے سلسلے میں اور نہ ہی بقایاجات کی ادائیگی کے لیے۔ بے حسی کا عالم یہ ہے کہ بول متاثرین کی اکثریت سے کوئی رابطہ کیا ہی نہیں گیا۔

ہم بول متاثرین اپنے حقوق کے حصول کے لیے اور بول انتظامیہ کی مسلسل بے حسی کے خلاف، یکم مئی 2017 کو بول کے کریک روڈ، کراچی پر واقع دفتر کے سامنے علامتی دھرنا دینے کا نہ صرف ارادہ رکھتے ہیں، بلکہ مزدور ڈے پر مزدوری کی ڈیمانڈ کے ساتھ ہم بول متاثرین صبح گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک علامتی دھرنا دینے کا حتمی فیصلہ کر چکے ہیں، ایسے ہی یکم مئی کو انہی اوقات میں علامتی دھرنے کا باضابطہ اعلان بول ایکشن کمیٹی  لاہور نے کردیا ہے اور اسلام آباد میں بھی یکم مئی کو انہی اوقات میں بول متاثرین کا دھرنا متوقع ہے۔

نے27 اپریل 2017کو شایع کیا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *