پاکستان میں فری لانسنگ کی ترقی کی ذمے دار حکومت یا نوجوان؟

پاکستان فری لانسنگ کی دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے اور اس بات پر وفاقی وزیر انوشہ رحمان کو تمغے دئے جا رہے ہیں وزیر اعظم کی طرف سے۔ اب ذرا ان سے کوئی پوچھے ، اس میں آپ کا کیا کمال ہے ، آپ نے کونسا تیر مارا ہے؟ یہ تو ہمارے نوجوانوں کی محنت سے ہوا ہے۔باقی جو آپ کے ہاتھ میں ہے ، اس میں تو آپ نے کچھ کیا ہیں ۔

Advertisement
Null

فری لانسر کی سب سے بڑی اہم ضرورت پے پال ہے ، جو کہ پاکستان میں ہے ہی نہیں، اُس کے لئے آپ نے کیا اقدام کیا ہے فری لانسرز کے لئے ؟

یوٹیوب یہاں بند ہے

اور دوسری اہم چیز انٹرنیٹ ہے فری لانسرز کے لئے ، وہ تو ہر کسی کو پتہ ہے کیا حالت ہے انٹرنیٹ کی پاکستان میں ۔

Pakistan freelance_Elance-ranking table

Image Source: Elance

ڈی ایس ایل اور دیگر انٹرنیٹ سروسز بہت گھٹیا پر اسپیڈ انتھائی سُست ۔ ڈی ایس ایل کے ایک ایم بی انٹرنیٹ کا بل اب اٹھارہ سو آتا ہے ، ہر طرح کے ٹیکس اُس میں لگے ہوئے ہیں۔ اگر کوئی ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ استعمال کرنے لئے ڈی ایس ایل چار ایم بھی لگوائے تو کبھی اُس کو پوری اسپیڈ نہیں ملتی ، چار ایم بی کی اسپیڈ بھی ایک ایم بھی آرہی ہوتی ہے ۔ کبھی کبھی تو بالکل ہی بند ہوجاتا ہے انٹرنیٹ۔ دنیا جی بی کی اسپیڈ پر پھنچ گئی ۔ پر ہمارے پاس ابھی تک ایم بی والی اسپیڈ بھی ٹھیک نہیں چل رہی ۔

اور کس کس دشواریوں کا ذکر کریں پر ان کو کیا پتہ ، انہوں نے کبھی انٹرنیٹ کو جانا ہو یا ان کو کچھ فری لانسنگ کا پتہ ہو تو یہ سوچیں ۔

ورنہ یہ فری لانسرز پاکستان کا اہم سرمایہ ہیں ۔۔

تحریر: فہیم عباس بلوچ

نے28 نومبر 2015کو شایع کیا۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

1 تبصرہ

  1. نعمان یونس says:

    حکومت نے تو کوئی کسر نہیں چھوڑی فری لانسرز کو تنگ کرنے کی

    خالی انٹرنیٹ کی مد میں ناجانے کتنے زائد پیسے دینے پڑ جاتے ہیں۔ ایک وقت میں کم از کم دو انٹرنیٹ سروس لازمی لی ہوئی ہیں اکثر فری لانس کام کرنے والے پاکستانیوں نے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *